نادرا کی نئی سہولت: موبائل ایپ سے نادرا سینٹر کی اپوائنٹمنٹ ممکن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی موبائل ایپ "پاک آئی ڈی” میں اپوائنٹمنٹ بُکنگ کا نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

latest urdu news

نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جلد ہی صارفین اپنے موبائل فون کے ذریعے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے، جس سے وقت کی بچت اور طویل قطاروں سے نجات ملے گی۔

ابتدائی مرحلے (فیز وَن) میں یہ سہولت ملک بھر کے 43 منتخب نادرا سینٹرز پر دستیاب ہوگی۔

دیگر سہولیات بھی شامل

نادرا کا کہنا ہے کہ "پاک آئی ڈی” ایپ نہ صرف اپوائنٹمنٹ بُکنگ کی سہولت فراہم کرے گی بلکہ صارفین ایپ کے ذریعے شناختی دستاویزات کی فیس بھی ادا کر سکیں گے، چاہے وہ پاکستان میں ہوں یا بیرونِ ملک۔

یہ اقدام شہریوں کو نادرا کی خدمات تک تیز، آسان اور جدید رسائی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت اور سہولت بڑھے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter