سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نادرا کا اہم اقدام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نادرا نے ایک خوش آئند سہولت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت شناختی دستاویزات کے حصول اور تجدید کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم آئندہ ہفتے دمام کا دورہ کرے گی تاکہ مقامی پاکستانی کمیونٹی کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

latest urdu news

یہ ٹیم پاکستان ایمبیسی کے تعاون سے 25 اور 26 جولائی (جمعہ اور ہفتہ) کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک دمام میں اپنی خدمات انجام دے گی۔ اس دوران پاکستانی شہری نئی شناختی دستاویزات حاصل کر سکیں گے، جبکہ موجودہ شناختی کارڈ میں تبدیلی یا تجدید کی درخواست بھی دے سکیں گے۔

نادرا کی جانب سے فراہم کردہ مقام "تمیمی نیو کیمپ، ظھران، ایسٹرن پروانس” پر یہ سہولت دستیاب ہو گی، اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے درست لوکیشن کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی جائیں گی۔

یہ اقدام اُن پاکستانیوں کے لیے خاص طور پر اہم ہے جو طویل فاصلے یا وقت کی کمی کے باعث سفارتخانے یا قونصلیٹ کے دفاتر تک نہیں پہنچ پاتے۔ نادرا کے اس فیصلے کو کمیونٹی کی جانب سے ایک سہولت بخش اور وقت کی اہمیت کو مدنظر رکھنے والا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter