14
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق مشیر ذلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ زمین ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں واقع ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ کی جانب سے نیلامی کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں زمین کی تفصیلات اور نیلامی کی شرائط بیان کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ذلفی بخاری کو 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، اور نیب ان کی جائیداد ضبطگی کے قانونی مراحل مکمل کر رہا ہے۔
عمران خان کے خلاف گواہی دینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، زلفی بخاری