نیب کی 6 ماہ میں 547 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ریکوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، قومی احتساب بیورو (نیب) نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی دو سہ ماہیوں (جنوری تا جون 2025) میں مجموعی طور پر 547.31 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ریکوری کی گئی ہے۔

latest urdu news

نیب کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) میں 345.3 ارب روپے بازیاب کیے گئے۔ اس دوران 532.33 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں وفاقی و صوبائی اداروں کے حوالے کی گئیں اور 12,611 متاثرین کو دھوکا دہی کے مقدمات میں لوٹی گئی رقوم واپس دلائی گئیں۔
اہم کارروائیوں میں نیب راولپنڈی کی جانب سے اسلام آباد سیکٹر E-11 میں 51 کنال قیمتی سرکاری اراضی (29 ارب روپے مالیت) کی بازیابی شامل ہے، جو سی ڈی اے کے حوالے کی گئی۔ اسی طرح B4U اسکینڈل میں 3 ارب روپے واپس لے کر 17,214 متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔

نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین اور سندھ محکمہ تعلیم کی 127 کنال و 15 مرلہ اراضی (160.895 ملین روپے مالیت) بازیاب کرائی۔

نیب لاہور نے ایڈن کیس میں 3.2 ارب روپے 11,880 متاثرین میں تقسیم کیے جبکہ پاک عرب ہاؤسنگ کیس میں 9.3 ارب روپے مالیت کی 8 جائیدادیں ضبط کر کے 2,500 متاثرین کو رقم کی صورت میں فراہم کی جائیں گی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter