جمہوریت کا خاتمہ کیا، بلکہ خود اپنے ڈیتھ وارنٹ سائن کیے ہیں۔
فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ تین سال میں پاکستان کی سیاست میں یہ دونوں جماعتیں اور ان کی قیادت مکمل طور پر غیر مؤثر ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے جس شاخ پر بیٹھے تھے، اسے ہی کاٹ ڈالا، اور ایسا کوئی بھی عام فہم شخص نہیں کر سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اب صرف دو ممکنہ راستے ہیں: یا عمران خان بہت بڑی طاقت کے طور پر سامنے آئیں گے یا ملک مکمل طور پر غیر جمہوری اور شخصی حکومت کی طرف جائے گا، اور دونوں صورتوں میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کردار ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ترامیم نے آٹھویں ترمیم کے خاتمے سے قائم بیلنس کو برباد کر دیا ہے اور ہائبرڈ نظام اب کام نہیں کر سکتا۔
سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا:عظمیٰ بخاری
