سابق سینیٹر مشتاق احمد خان آج وطن واپس پہنچیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے امداد لے جانے والے قافلے "گلوبل صمود فلوٹیلا” میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان آج (بدھ، 9 اکتوبر 2025) پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے مشتاق احمد خان کو اسرائیلی حکام نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ فلوٹیلا کے دیگر ارکان کے ہمراہ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لیکر غزہ کی طرف جا رہے تھے۔ تاہم عالمی دباؤ اور سفارتی کوششوں کے بعد انہیں اردن کے دارالحکومت عمان واپس پہنچا دیا گیا، جہاں سے وہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔

latest urdu news

پاکستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشتاق احمد خان بحفاظت وطن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی سے رابطہ کر کے سابق سینیٹر کی واپسی میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ دفتر خارجہ نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی دہرایا۔

مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہا، اردن پہنچ گئے

مشتاق احمد خان کی واپسی کو انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter