ہمارے منصوبوں کا افتتاح دوسروں کے ہاتھوں ہو رہا ہے، مرتضیٰ وہاب کا بیان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میئر کراچی Murtaza Wahab نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما Hafiz Naeem ur Rehman دراصل ان منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں جو پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کیے ہیں۔

latest urdu news

ضلع وسطی میں سخی حسن سڑک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر ایک کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

ان کے مطابق سخی حسن اسٹریٹ کو جدید ڈبل کیرج وے میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ منصوبے میں سڑک کی مرمت کے ساتھ ساتھ ڈرینیج سسٹم کی بہتری بھی شامل ہے تاکہ نکاسی آب کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ریسکیو اپڈیٹ، فائر سیفٹی کی اہمیت پر زور

میئر کراچی نے کہا کہ ان اقدامات سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا، خاص طور پر نارتھ ناظم آباد کے مکین اس سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو یہ جاننا چاہیے کہ شہر میں ترقیاتی کام پیپلزپارٹی کر رہی ہے، جبکہ ان منصوبوں کا افتتاح دیگر سیاسی رہنما کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter