مری میں 20 انچ تک برفباری متوقع، پنجاب حکومت کی ہنگامی ہدایات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغربی سسٹم کے زیر اثر مری میں بارش کے ساتھ 12 سے 20 انچ تک برفباری کا امکان ہے، جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے شہریوں اور سیاحوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

latest urdu news

صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ مری پہنچے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کی صدارت کی، جہاں برف باری، روڈ کلیئرنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آج اور کل مری میں شدید برفباری اور بارش متوقع ہے، جس کے نتیجے میں 12 سے 20 انچ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ حساس شاہراہوں اور پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کی جائے، مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہنے اور بروقت اپ ڈیٹس حاصل کرنے کی بھی تاکید کی۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے مری کی مختلف شاہراہوں کا معائنہ کیا اور سالٹ کیمپس و ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے برف ہٹانے اور روڈ کلیئر کرنے والی مشینری کے جائزے کے بعد کہا کہ حکومت سیاحوں اور مقامی آبادی کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔

خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش و برفباری، فلیش فلڈ کا خطرہ

صوبائی وزیر نے بتایا کہ نمک کے بیگز وافر مقدار میں اسٹور رومز میں موجود ہیں، مری میں 13 ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹرز مکمل طور پر فعال ہیں، اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے مکمل رابطے میں رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے برف باری کے طوفان سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter