مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس مؤخر، عدالت نے دوبارہ دلائل طلب کر لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف دائر 10 ارب روپے کے ہرجانے کے مقدمے کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کے دوران دونوں رہنماؤں کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فریقین سے دوبارہ دلائل طلب کر لیے۔

ابتدائی طور پر اس مقدمے میں دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، تاہم جج کی تبدیلی کے بعد کارروائی کو دوبارہ شروع کرنا ضروری قرار دیا گیا، عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ 26 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید پر سکھر تا ملتان موٹروے منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگانے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے 10 ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا، ان کا مؤقف ہے کہ مراد سعید کے الزامات بے بنیاد اور شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے لگائے گئے۔

نئے جج کی تعیناتی کے بعد اب اس مقدمے میں دوبارہ سے دلائل کا مرحلہ طے کیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

عدالت میں جاری ہرجانے کے مقدمے کے علاوہ، مراد سعید کے حالیہ احتجاجی مارچ نے بھی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچائی، جس پر پی ٹی آئی قیادت نے مکمل حمایت کا اعلان کیا.

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter