سیاسی بیان بازی پر افسوس، سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے: مراد علی شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان جاری لفظی گولہ باری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی بدمزگی سے گریز اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر توجہ دی جانی چاہیے تھی۔

latest urdu news

اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی امداد کا ذکر سیلاب متاثرین کی فلاح کے تناظر میں کیا تھا، لیکن اس پر جو ردعمل اور لفظی چپقلش دیکھنے میں آئی، وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، اور تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، خاص طور پر ان علاقوں پر جہاں قدرتی آفات نے تباہی مچائی ہے۔

مراد علی شاہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیش کی گئی زرعی ایمرجنسی اور کاشتکاروں کی بحالی کی تجاویز پر وفاق اور پنجاب حکومت نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت سے وفاقی وزرا کی ملاقاتوں پر تنقید بے معنی ہے، کیونکہ ایسا ہونا معمول کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے تاکہ متاثرہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter