وفاق سے گندم خریداری کی اجازت بڑی کامیابی ہے: مراد علی شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت دینا سندھ حکومت کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے مقامی کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور ملک کو گندم کی درآمد سے بچایا جا سکے گا۔

latest urdu news

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من سے کم نہیں ہونی چاہیے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو مراعات دے کر گندم کی پیداوار بڑھانا حکومت کا بنیادی ہدف ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت محکمہ خوراک سندھ کے پاس 12 لاکھ 65 ہزار ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے پاس مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹن گندم دستیاب ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ چھوٹے کاشتکاروں کے لیے 55 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی محکمہ زراعت کرے گا۔ مراد علی شاہ کے مطابق حکومت کے پاس صوبے کے چھوٹے کسانوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے جس کی بنیاد پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

سندھ حکومت کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال زرعی انکم ٹیکس کی شرح برقرار رکھی جائے گی تاکہ کسانوں پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ اس پالیسی کا مقصد گندم کی پیداوار میں خودکفالت حاصل کرنا اور درآمد پر انحصار کم کرنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter