مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر شخصیت قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کو اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی جانب سے جاری کردہ 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں مسلم دنیا کی دوسری سب سے بااثر شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ مولانا طارق جمیل بھی مسلم دنیا کی 50 بااثر شخصیات میں شامل ہیں۔

latest urdu news

فہرست میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے جیسے علاقائی و بین الاقوامی رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔ پاکستان سے اس فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڊ مارشل سید عاصم منیر، میر شکیل الرحمان، حامد میر، حافظ نعیم الرحمان، عمران خان، ڈاکٹر عمر سیف، ملالہ یوسفزئی اور دیگر شخصیات بھی نمائندہ طور پر شامل کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے ضمن میں مفتی تقی عثمانی کے حالیہ بیانات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جن میں انہوں نے بعض حوالوں سے حکومتی اور سیاسی امور پر مضبوط مؤقف اختیار کیا ہے۔ اس فہرست کے اجراء نے خطے میں مذہبی و سیاسی قیادت کے اثر و رسوخ پر بحث کو ایک نیا زاویہ دیا ہے اور مسلم دنیا میں بااثر شخصیات کی درجہ بندی پر مختلف حلقوں میں ردِعمل سامنے آیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter