بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مفتی کفایت اللّٰہ دورانِ علاج چل بسے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ملاکنڈ کے امیر اور سینئر رہنما مفتی کفایت اللہ بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد دوران علاج جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔

latest urdu news

واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ، تحصیل بٹ خیلہ میں چند روز قبل پیش آیا تھا۔

مفتی کفایت اللہ ابتدا میں پشاور اور بعد ازاں اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے بٹ خیلہ کے ظفر پارک میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ اندوہناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مفتی کفایت اللہ کے ایک بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ مفتی صاحب خود، ان کی اہلیہ، ایک اور بیٹا اور بیٹی زخمی ہوئے تھے۔

مالاکنڈ: فائرنگ کے واقعے میں جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ اور اہلیہ زخمی، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

جمعیت عل تحسین پیش کیا مائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی کفایت اللہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی، دعوتی اور جماعتی خدمات کو خراجاور مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم بیٹے کے حوالے سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter