123   
 سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی کالا شاہ کاکو کے قریب موٹروے پر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گاڑی الٹ گئی۔ حادثے کے وقت جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور واپس آ رہی تھیں۔
زخمیوں میں عمر، عبداللہ اور مبشر شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر دو اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جسٹس عائشہ اے ملک حادثے میں محفوظ رہیں اور انہیں سیکیورٹی کے ہمراہ گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔
جلال پور پیر والا: سیلابی صورتحال سنگین، موٹروے ایم 5 بند
حادثے کے بعد موٹروے پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی، تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 