موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی میں ہوٹل پر کھانے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید، پولیس نے تفتیش شروع کر دی، ملزمان فرار۔

صوابی میں افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے ایک ہوٹل میں بیٹھے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کے مطابق، دونوں اہلکار ہوٹل میں کھانے میں مصروف تھے کہ حملہ آوروں نے اچانک گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

latest urdu news

شہید ہونے والوں کی شناخت زاہد اور جمال الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، علاقے کو گھیرے میں لیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، حملے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر حملے گزشتہ برسوں میں بڑھتے جا رہے ہیں، جن میں اکثر وارداتیں شدت پسند عناصر کی جانب سے کی جاتی رہی ہیں۔ ان واقعات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید چوکنا رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter