پاکستانی پاسپورٹ میں اہم تبدیلی: والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی شامل ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے پاکستانی پاسپورٹ کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے اور اس میں کئی نئے سیکیورٹی فیچرز شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کا مقصد نہ صرف پاسپورٹ کو زیادہ محفوظ بنانا ہے بلکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنانا بھی ہے۔

latest urdu news

نئی تبدیلیوں کے مطابق، پاسپورٹ میں اب صرف والد کا نام ہی نہیں بلکہ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا، جو کہ ایک بڑی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔ یہ اقدام خواتین کی شناخت اور ان کے کردار کو تسلیم کرنے کی جانب بھی ایک مثبت قدم ہے۔

پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن میں پاکستان کے صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر بھی شامل کی جائیں گی، جس سے پاسپورٹ ایک ثقافتی نمائندگی بھی حاصل کرے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ، جدید سیکیورٹی فیچرز کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ جعلسازی اور غیر قانونی استعمال کو روکا جا سکے۔ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے اس تبدیلی کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی ہے اور جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی

پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی سفر کے لیے ایک بنیادی دستاویز ہے، جسے ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ جاری کرتا ہے۔ موجودہ پاسپورٹ مشین ریڈایبل ہوتے ہیں اور ان کی میعاد عام طور پر 5 یا 10 سال ہوتی ہے۔

یہ تبدیلی نہ صرف انتظامی عمل کو بہتر بنائے گی بلکہ شہریوں کے لیے ایک زیادہ جامع اور محفوظ شناختی دستاویز فراہم کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter