291
لاہور: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے بتایا کہ شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4700 سے زائد دیہات متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں:
- دریائے چناب کے کنارے 2475 دیہات،
- جبکہ دریائے راوی کے اطراف 1458 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے ڈیمز کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی، جس کے مطابق:
- منگلا ڈیم 93 فیصد،
- تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر چکا ہے۔
- بھارت کے ڈیمز میں بھاکڑا ڈیم 88 فیصد، پونگ ڈیم 94 فیصد اور تھین ڈیم 88 فیصد بھر چکے ہیں۔
حکام کے مطابق حالیہ سیلابی صورتحال سے مجموعی طور پر 45 لاکھ 74 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ مختلف حادثات میں اب تک 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔