محسن نقوی اور طلال چودھری کی شہید کیپٹن تیمور کی رہائش گاہ آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری نے شہید کیپٹن تیمور حسن کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہید کے والدین اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔

latest urdu news

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ جوان اور اکلوتے بیٹے کی جدائی کا غم لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، لیکن جس انداز سے آپ نے صبر کا مظاہرہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیپٹن تیمور حسن کی شادی صرف تین دن بعد طے تھی، لیکن انہوں نے وطن پر جان قربان کر کے ایک عظیم مثال قائم کر دی۔

شہید کے والد بریگیڈیئر حسن عباس نے نہایت حوصلے اور استقامت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا اللہ کی امانت تھا، اللہ نے اپنی امانت واپس لے لی ہے۔ ہر انسان کو اللہ کی طرف لوٹنا ہے، لیکن جو عزت و وقار سے واپس جائے، وہی کامیاب ہے۔

صدرِ آصف زرداری کی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات، عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔ تمام افسران نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قوم شہید کیپٹن تیمور حسن جیسے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ ان کی شہادت وطن سے وفاداری، جذبۂ قربانی اور فرض شناسی کا عظیم مظہر ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter