محسن نقوی کی جناح اسکوائر انڈر پاس منصوبے کی بروقت تکمیل کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد ریلیف مل سکے۔

وزیر داخلہ نے رات گئے منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے شاہین چوک مارگلہ روڈ اور فیض آباد انٹرچینج کا بھی معائنہ کیا، محسن نقوی نے جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبے کی تیز رفتار تکمیل پر زور دیا۔

latest urdu news

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جناح سکوائر سے فیض آباد چوک تک سڑک کو ماڈل روڈ میں تبدیل کیا جائے، اس پر جدید روشنیوں کا انتظام ہو اور خوبصورتی کیلئے لینڈ سکیپنگ بھی کی جائے۔

وزیر داخلہ نے شاہین چوک مارگلہ روڈ پر بھی ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے مارگلہ روڈ کو مرحلہ وار سگنل فری بنایا جائے گا۔

محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ایک اہم گزرگاہ ہے، جسے مزید کشادہ کر کے ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف اسلام آباد کو سہولیات کے اعتبار سے عالمی معیار کا شہر بنانا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،انڈر پاس پر کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبہ وقت پر مکمل کیا جائے گا، جبکہ شاہین چوک پر انڈر پاس کی تعمیر مارگلہ روڈ پر ٹریفک کی روانی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter