محسن نقوی سرکاری دورے پر عمان روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

مسقط،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔

ایئرپورٹ پر عمان کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، عمان کے سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی، پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر اہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور عمانی سیکرٹری داخلہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں خالد بن ہلال نے محسن نقوی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی آمد کو دل سے خوشی کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ عمان کے ساتھ منشیات کے خلاف کارروائی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے۔

اپنے دورے کے دوران محسن نقوی عمان کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter