بھارتی طیارے تباہ کیے، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کو تباہ کیا اور ان کے گرنے کی ویڈیوز اور ثبوت حکومت کے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے پیش نظر اعلان اس وقت تک مؤخر رکھا گیا جب تک تمام شواہد موصول نہیں ہوگئے۔

لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی عزائم ناکام بنائے گئے اور بھارت کے تمام جنگی منصوبوں کی بروقت معلومات پاکستان کو حاصل ہو رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں پوری طرح متحرک تھیں اور تمام حساس معلومات دشمن سے پہلے ہمارے پاس آ رہی تھیں۔

latest urdu news

وزیر داخلہ کے مطابق، بھارت نے پاکستانی فضائی حدود میں ہماری ایک اہم عسکری بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور سات میزائل فائر کیے، لیکن اللہ کے فضل سے کوئی بھی میزائل ہدف پر نہیں گرا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اہم عسکری تنصیبات محفوظ رہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بھارت میں جنگ کے دوران ان کے تمام مسلح افواج کے سربراہان وزیر اعظم نریندر مودی سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے تھے، اور ان کے پائلٹس مکمل طور پر تیار نہیں تھے۔ اس کے برعکس، پاکستان کی مسلح افواج اور تمام سیاسی جماعتیں یکجان تھیں۔

پاکستان نے بھارتی طیارےگرائے ہیں ،امریکی اخبار کی تصدیق

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد نائن الیون سے آج تک موجود ہیں اور بھارت اس پورے کھیل کا مرکزی بینیفشری ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اجیت دوول اور امت شاہ جیسے افراد ان تمام سازشوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں، اور یہی لوگ مودی کو بھی لے ڈوبیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارتی طیارے گرنے کے ثبوت منٹوں میں ہمارے پاس پہنچ گئے تھے، اور ان طیاروں کے ملبے کی ویڈیوز بھارتی میڈیا پر آنے سے پہلے ہی ہمیں دستیاب ہو چکی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے پاس بھارتی فضائیہ کے 6 تباہ شدہ طیاروں کے مستند ثبوت موجود ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter