9
اسلام آباد: مودی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لیے مشکلات بڑھانے کی پالیسی جاری ہے، اسی سلسلے میں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہر سال سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان آتے ہیں جہاں پاکستانی حکومت اور عوام ان کا والہانہ استقبال کرتے ہیں، تاہم اس بار بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔
وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کا یہ اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام آج بھی سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشیدہ حالات کے باوجود پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتا ہے لیکن اپنے ہی شہریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان نہیں آنے دے رہا۔