رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نااہل قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق دونوں درخواستیں منظور کر لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس بھی منظور کر لیا گیا۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق دائر دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا ہے۔ ساتھ ہی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کو بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

الیکشن کمیشن کے مطابق جمشید دستی نے انتخابات میں حصہ لیتے وقت جعلی تعلیمی اسناد جمع کروائیں، جس کے باعث وہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ اسی بنیاد پر ان کے خلاف دو علیحدہ نااہلی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن پر فیصلہ آج سنا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی معاملے کی سنگینی کے پیشِ نظر جمشید دستی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کیا تھا، جو اب منظور ہو چکا ہے۔

اس فیصلے کے بعد جمشید دستی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ جمشید دستی ماضی میں بھی متنازع بیانات، عدالتی مقدمات اور غیر روایتی سیاسی انداز کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔ جعلی ڈگری کیس میں ان کی نااہلی نہ صرف ان کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان بن گئی ہے بلکہ اس سے انتخابی عمل میں شفافیت کی اہمیت ایک بار پھر نمایاں ہو گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter