کراچی: پاک فضائیہ کے عظیم ہیرو Muhammad Mahmood Alam (ایم ایم عالم) کی 13ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ قوم اپنے اس جری سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے، جنہوں نے جرات اور مہارت کی ایک ناقابلِ فراموش داستان رقم کی۔
Indo-Pakistani War of 1965 کے دوران سرگودھا کے محاذ پر ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 بھارتی ہنٹر طیارے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مار گرائے، جن میں سے 4 طیارے صرف 30 سیکنڈ میں تباہ کیے گئے۔ یہ کارنامہ آج بھی جنگی ہوابازی کی تاریخ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
اس تاریخی مشن کے دوران وہ North American F-86 Sabre طیارہ اڑا رہے تھے۔ جنگ کے دوران مجموعی طور پر انہوں نے 11 دشمن طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں سے 9 مکمل تباہ جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا۔
ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ان کے طیارے پر 11 بھارتی پرچم نمایاں کیے گئے تھے، جو ان کی کامیابیوں کی علامت تھے۔ ایم ایم عالم کی کامیابی کے پیچھے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، غیر معمولی جرات اور وطن سے بے پناہ محبت کارفرما تھی۔
افغانوں کی طویل مہمان نوازی پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی، وزیر دفاع
حکومت پاکستان نے ان کی بہادری کے اعتراف میں انہیں “ستارۂ جرأت” سے نوازا۔ ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، انہیں پی اے ایف بیس مسرور (ماڑی پور) کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں ایک عظیم قومی ہیرو کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے، جن کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں زندہ رہے گا۔
