28 سال بعد لاپتہ نوجوان کی لاش گلیشیئر سے برآمد، شناختی کارڈ اور کپڑے جوں کے توں محفوظ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہستان: 28 سال قبل برفانی طوفان میں لاپتہ ہونے والے نوجوان نذیرالدین ولد بہرام کی لاش بالآخر لیڈی پالس گلیشیئر سے برآمد ہو گئی، جس نے مقامی افراد اور ان کے اہلِ خانہ کو شدید جذباتی کیفیت میں مبتلا کر دیا۔

نذیرالدین کا تعلق کوہستان کے صالح خیل قبیلے سے تھا۔ وہ 1997ء میں سپت سے واپسی پر اپنے گھوڑے سمیت برفانی گڑھے میں گر کر لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس وقت اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے کئی روز تک ان کی تلاش جاری رکھی لیکن ناکامی پر انہیں لاپتہ تصور کر لیا گیا۔

latest urdu news

حال ہی میں، جب گلوبل وارمنگ کے اثرات کے باعث لیڈی پالس گلیشیئر نے پگھلنا شروع کیا تو قریبی علاقے میں چرواہوں کو انسانی باقیات نظر آئیں۔ مقامی دیہاتیوں نے فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دی، جس کے بعد کی گئی تفتیش میں یہ تصدیق ہو گئی کہ یہ لاش نذیرالدین کی ہے۔

حیرت انگیز طور پر ان کی ویسٹ کوٹ، کپڑے اور جیب میں رکھا ہوا قومی شناختی کارڈ تقریباً محفوظ حالت میں موجود تھا، جس سے ان کی شناخت ممکن ہوئی۔

نذیرالدین کی لاش کی بازیابی نے نہ صرف ان کے خاندان کو 28 سال پرانے غم کو ایک نیا رنگ دیا بلکہ پورے علاقے میں ایک گہرا اثر چھوڑا۔ بزرگوں کا کہنا تھا کہ آج وہ دن ایک بار پھر تازہ ہو گیا ہے جب نذیرالدین گھوڑے پر سوار ہو کر روانہ ہوئے تھے اور پھر کبھی واپس نہ آئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter