مشعال ملک کا الزام: مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے شہری شہید، خواتین ذہنی اذیت کا شکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے جامعہ کراچی میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال سے معصوم شہری شہید ہو رہے ہیں۔ ان کے بقول ہر کشمیری فیملی خصوصاً خواتین اس مظالم کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامنا کر رہی ہیں۔

latest urdu news

مشعال ملک نے کہا کہ عالمی میڈیا میں کشمیر کے حالات کی اطلاعات بہت محدود ہیں، اور دنیا کے سامنے کشمیریوں کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ انہیں انسان سمجھا جائے۔ انہوں نے انڈین فورسز کی جانب سے شہریوں پر ظلم و تشدد کے واقعات کی نشاندہی کی اور کہا کہ آر ایس ایس ایک دہشت گرد نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہا ہے، جبکہ یاسین ملک ان مظالم کے خلاف کھڑے ہیں اور مقابلہ کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی نے مسلم خاتون کو کچل دیا، اہلکار موقع سے فرار

مشعال ملک نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے آگے آئیں اور اس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے لیے انصاف اور عالمی توجہ وقت کی ضرورت ہے تاکہ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

تقریب میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے کشمیر اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی، جس میں مقامی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter