106
پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پشتونخوا میپ کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت، مسلم باغ، ژوب، لورالائی، شیرانی، موسیٰ خیل اور قلعہ سیف اللّٰہ میں یہ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔