بانی پی ٹی آئی کا پاگل پن نیا نہیں، ملک دشمن بیانیہ کسی صورت برداشت نہیں ہوگا: مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی انا، ضد اور پاگل پن کا سلسلہ نیا نہیں، وہ ماضی میں بھی حکومت اور اداروں کے خلاف غلیظ زبان اور نامناسب بیانات دیتے رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے کسی اشتعال انگیز بیان سے کبھی لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، جبکہ 9 مئی کو 300 سے زائد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کی سزا آئین میں واضح درج ہے۔

latest urdu news

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سے نیکسز بنا کر ریاست کے خلاف سازشوں کو آزادیٔ اظہار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ “ذہنی مریض سے تو ذہنی ڈاکٹر بات کرتا ہے، ہم جب سمجھاتے ہیں تو آگے سے گالیاں دیتے ہیں۔” ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہر حرکت وہ فارن فنڈنگ بولتی ہے جو اسرائیل اور بھارت سے آئی۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کی، شہداء کے مجسمے گرا کر انہیں ٹھڈے مارے گئے، اور قوم کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔ “وفاق میں نفاق پھیلانے والے کو غدار کہا جاتا ہے، ایسے عناصر سے وہی سلوک ہوگا جو آئین کہتا ہے، بس بھی ہوتی ہے—اینف از اینف۔”

فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ، پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار کے خواہاں: طلال چوہدری

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی رہنما خواتین بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر ملک کو متنازع بناتی ہیں، جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں اپنے ہی اعمال کی وجہ سے ہیں، بطور وزیراعظم کرپشن کی بھی سزا بھگت رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملک میں ترقی اور استحکام کا سفر بحال ہو رہا ہے، مگر بانی پی ٹی آئی کو یہی تکلیف ہے کہ عوام اب ان کا جھوٹا بیانیہ مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو بھی ملک دشمن لائن کراس کرے گا، اسے آئین کے مطابق سزا دی جائے گی، کیونکہ ریاست اور اداروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter