179
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کرنا آئین شکنی کے مترادف ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارک باد دی اور کہا کہ پارلیمنٹ کا بنیادی کام آئین اور قانون کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس عمل میں قائدانہ کردار ادا کیا اور ترمیم کے تمام مراحل جمہوری انداز میں مکمل ہوئے۔
دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہونگی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
سینئر وزیر نے واضح کیا کہ ترمیم کو نہ ماننے والے آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں اور ایسے افراد نہ جمہوری ہیں اور نہ ہی آئین پرست۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اپنے سیاسی اور ذاتی مفاد کے لیے عدلیہ سمیت دیگر اداروں کو نقصان پہنچایا۔
