اداروں میں کام کرنیوالے ورکرز حفاظتی اصولوں کی پابندی یقینی بنائیں، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صنعتی ادارے اور کام کرنے والے ورکرز حفاظتی اصولوں کی پابندی یقینی بنائیں۔

ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر ورکر کو محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی مقصد ہے، ہر ادارے کی ترقی اور اہداف کے حصول کیلئے افرادی قوت کا صحت مند اور محفوظ ہونا ضروری ہے، محفوظ ورک پلیس معیشت کی ترقی اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے۔

latest urdu news

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ورکرز کی فلاح و بہبود، ان کی حفاظت اور صحت کیلئے کئی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، ورکرز کی عزت، صحت، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کام کرنے والوں کے لئے ایک ایسا کلچر فروغ دیا جائے، جہاں ہر فرد کی جان اور صحت مقدم ہو، سب کو کام کی جگہوں کو محفوظ، صحت مند اور خوشحال بنانے کے مشن میں یکجا ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ آج کا دن ملازمت کے مقامات پر ممکنہ خطرات اور حادثات سے خبردار کرنے کا شعور بیدار کرنے کی یاد دلاتا ہے، عالمی یوم پیشہ وارانہ سلامتی اور صحت 2025ء کا تھیم حفاظت اور صحت کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹائزیشن کا انقلابی کردار ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter