عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس ہر صورت یقینی بنائیں گے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجٹ اجلاس کی کامیابی پر سپیکر اسمبلی ملک احمد خان کو مبارکباد دی، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کرنے کا اعلان۔

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کے اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں وزیراعلیٰ نے حالیہ بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی بجٹ 26-2025 میں عوامی فلاحی ترجیحات کو ترجیح دینے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لیے، اور انہوں نے قائد نواز شریف و وزیر اعظم شہباز شریف کی عوامی خدمت کی روایت کو نہایت عمدگی سے آگے بڑھایا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس بار کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور ڈویلپمنٹ کے شعبوں کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایک عوامی جماعت ہے، اور پنجاب بھر میں یکساں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ طلبہ کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ دینا کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے، اور حکومت اس حق کو ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن کاوش کی گئی ہے، اور یہ کوشش آئندہ بھی اسی جذبے سے جاری رہے گی۔ ان کی توجہ کا مرکز صرف اور صرف عوام کی بھلائی، آسانی، اور صوبے کی ترقی ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنی مدت کا پہلا مکمل بجٹ پیش کر چکی ہیں، جسے پارٹی حلقوں سمیت اپوزیشن کے چند طبقات میں بھی عوامی مفاد کے حوالے سے سراہا جا رہا ہے۔ اس بجٹ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، اور صوبائی انفراسٹرکچر کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter