پانی کی غیر متوقع مقدار آئی، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے تین بڑے دریاؤں میں گنجائش سے زائد پانی آیا، جس کی توقع نہیں تھی، تاہم انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے باعث سیلابی صورتحال کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شاہدرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ دریاؤں میں شدید دباؤ کے باوجود پنجاب حکومت نے 50 ہزار سے زائد افراد کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ صورتحال تشویش ناک ہے، لیکن انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور سول ڈیفنس مکمل متحرک رہے۔

latest urdu news

مریم نواز نے کہا، نارووال مکمل طور پر زیر آب ہے جبکہ گجرات اور سیالکوٹ میں بھی صورتحال خراب ہے، لیکن میں انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو ٹیمیں تعریف کی مستحق ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر آبی گزرگاہوں پر غیرقانونی تعمیرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ ایسے تمام گھروں کو ہٹایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا میں نے راوی میں اس قدر پانی پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ہمیں اب سنجیدگی سے پانی کے ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیمز اور اسٹرکچر بنانے کی طرف جانا ہوگا۔ پانی اللہ کی نعمت ہے، اور اس کا ضیاع نہیں ہونا چاہیے۔”

اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے، سستی بجلی بھی میسر ہوتی: گورنر پنجاب

مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بارش اور سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی جائے۔ ہمیں واٹر ہارویسٹنگ کا نظام بنانا ہوگا تاکہ مستقبل میں پانی کی قلت سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter