مریم نواز: پنجاب میں ٹاپ لیول پر کرپشن ناممکن، نچلے لیول پر ممکنہ خامیاں کنٹرول میں لائی جارہی ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نچلے لیول پر ممکن ہے کرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو، مگر پنجاب میں ٹاپ لیول پر کرپشن ممکن نہیں۔

27 ویں نیشنل ڈیفنس سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور سیاسی بنیاد پر کوئی بھرتی نہیں ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ انہوں نے کسی کی سفارش کی ہے تو میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں کھربوں روپے کے منصوبے چل رہے ہیں، مگر کرپشن کی کوئی شکایت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے بہت کچھ کرچکے ہیں اور بہت کچھ ہونے جا رہا ہے، حتیٰ کہ بعض صحافی بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ پنجاب میں محفوظ محسوس کرتے ہیں۔”

مریم نواز نے سیاسی الزامات اور تنقید پر کہا کہ جلسوں میں ان کے خلاف رکیک جملے بھی کہے گئے، والد کے ساتھ کھڑے ہونے پر جیل بھی جانا پڑا، مگر آج مکافات عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ الزام لگانے والا اسے ثابت کرے اور جواب کارکردگی کے بیانیے سے دیا جائے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرانے پر مریم نواز کو خط

انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، احتساب نہ ہونے اور جوابدہی کے بغیر پبلک سیکٹر کی کارکردگی زیرو ہو جاتی ہے، اور خوف یا غصے سے کام نہیں لیا جا سکتا۔ بیوروکریسی کی مثبت معاونت سے پانچ سال میں پنجاب کو کرپشن فری بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

مریم نواز نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف اقدامات پر عوام ناراض بھی ہوئے، لیکن ان کا مقصد ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب کو صاف اور جدید بنانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter