پنجاب کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، مریم نواز کا سخت ردِّعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کی تذلیل اور اس کو نشانہ بنانے والوں کو خاموش نہیں بیٹھیں گی "اگر پنجاب کی بات وزیراعلیٰ نہ کرے تو اور کون کرے گا؟”۔ فیصل آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے مخالفین کو براہِ راست للکارا اور کہا کہ اپنے لوگوں کی عزت نفس کی بات کرنے پر وہ کبھی معافی نہیں مانگیں گی۔

latest urdu news

مریم نواز نے سیلاب زدگان کے حوالے سے کہا کہ صوبے کے پاس وسائل موجود ہیں اور وہ اپنے وسائل سے لاکھوں متاثرین کو گھروں میں آباد کریں گے؛ انہوں نے واضح کیا کہ کبھی کسی سے بھیک مانگنے کا مشورہ نہیں دیں گی۔ اُنہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہر مسئلے کا حل نہیں اور این ایف سی کے پیسے سب صوبوں کو یکساں مل رہے ہیں، اس لیے سوال یہ ہے کہ دیگر صوبے اپنے وسائل کہاں خرچ کرتے ہیں۔

مریم نواز کو جواب دینا ہوگا، اتحادیوں کو نظرانداز نہ کریں: ندیم افضل چن

وزیراعلیٰ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب پنجاب نہریں نکالنے یا زمین کو آباد کرنے کی بات کرتا ہے تو کچھ حلقے ناخوش ہو جاتے ہیں — "پانی چوری نہیں کرنا تھا، چولستان کی زمین کو آباد کرنا تھا” — اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت عملی کام کر رہی ہے، نہ کہ محض اعلانات کرتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter