وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایس آر ٹی میں تجرباتی سفر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین کا روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ” (SRT) میں تجرباتی سفر کیا اور علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک اس کے روڈ ٹیسٹ کو خود مانیٹر کیا۔ انہوں نے دوران سفر ٹرین کی تکنیکی خصوصیات، سہولتوں اور کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

latest urdu news

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ایس آر ٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ یہ ٹرین جدید ترین چینی و ترک ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ہے اور اس میں فی الوقت تین بوگیاں نصب ہیں جبکہ چار بوگیوں تک گنجائش بڑھائی جا سکتی ہے۔ ایک چارج پر یہ ای ٹرین 40 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس میں 320 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ایئر کنڈیشنڈ سہولیات سے آراستہ اس مکمل الیکٹرک ٹرین کا مقصد نہ صرف ٹریفک کا دباؤ کم کرنا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی لانا بھی ہے۔

مریم نواز نے دوران گفتگو کہا کہ ایس آر ٹی لاہور کی ٹریفک اور ماحولیاتی بہتری کی جانب ایک بڑی پیش رفت ہے، اور اب پنجاب کے عوام کے لیے ہر روز کوئی نہ کوئی خوشی کی خبر آ رہی ہے۔

عوام کی جانب سے بھی سڑکوں پر رواں دواں اس جدید ٹرین کو دیکھ کر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی منصوبے لانے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، اور جلد ان شہروں میں بھی شہریوں کو اس جدید سفری سہولت کا فائدہ حاصل ہو گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter