جمعرات, 8 مئی , 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پاک فضائیہ کو زبردست خراجِ تحسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرانے پر پاک فضائیہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ فضاؤں میں خاک ہو چکا ہے۔

latest urdu news

اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن اپنے دفاع کے معاملے میں کبھی بھی کسی قسم کی نرمی یا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک دفاعی کامیابی نہیں بلکہ ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے، پاکستان نے دنیا کو باور کرا دیا ہے کہ اسے آزمانے والے ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور ہم اپنے بہادر سپاہیوں اور ہوابازوں کو دل سے سلام پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی جارحیت اور پاک فوج کے مؤثر ردعمل پر غور کیا گیا، اور آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جہاں کمیٹی کو پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter