مسجد پر تصویر لگانے کا معاملہ: مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈی سی منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منڈی بہاؤالدین میں مسجد کی دیوار پر اپنی تصویر آویزاں کیے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری وضاحت طلب کر لی ہے۔

واقعہ فلڈ ریلیف کیمپ کے تحت قائم ایک عارضی مسجد کا ہے، جہاں ایک بینر نصب کیا گیا تھا جس پر مریم نواز کی تصویر موجود تھی۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں اور صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس میں اسے مذہبی مقامات کے تقدس کے منافی قرار دیا گیا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کی سرزنش کی اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کی کہ ان کی تصاویر کے استعمال سے متعلق وضع کردہ ایس او پیز (SOPs) کی مکمل پابندی کی جائے۔

دوسری جانب، صوبے کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف سرگرمیوں میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter