عظمیٰ بخاری کا ردعمل: مریم نواز نے ضمنی انتخابات والے شہروں میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی بھی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چھپانے کے لیے بلاوجہ مریم نواز پر الزامات لگا رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا۔ ان کے بقول، سہیل آفریدی خود سرکاری افسران کو دھمکیاں دیتے ہیں اور شہرناز کی انتخابی مہم میں ملوث ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں براہِ راست شامل نہیں ہوئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی خدمات کا ریکارڈ اتنا وسیع ہے کہ 90 سے زائد ترقیاتی منصوبے ضمنی انتخابات کے محتاج نہیں اور پنجاب کے عوام خود مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سہیل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں جلسے کے بعد طلب کیا، جبکہ مریم نواز کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور لاہور میں ضمنی الیکشن کے دوران وہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter