موسلادھار بارشیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے واسا، ریسکیو، پی ڈی ایم اے و دیگر اداروں کو بارشوں کے پیش نظر فیلڈ میں رہنے اور نشیبی علاقوں کی نگرانی کا حکم دیا۔

لاہور، پنجاب بھر میں جاری موسلا دھار بارشوں اور ممکنہ اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے واسا، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور بارش کی صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کریں تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے واسا اور انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دفاتر تک محدود نہ رہیں بلکہ خود فیلڈ میں نکل کر نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیں۔

مریم نواز نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خاص طور پر نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی کی نگرانی کا ٹاسک سونپا ہے تاکہ بارش کے پانی کی وجہ سے شہریوں کو نقل و حرکت میں دقّت نہ ہو۔

پنجاب میں مون سون بارشوں کا زور، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو بھی فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارش کی صورت میں ٹریفک پلان فوری جاری کیا جائے اور شہریوں کو متبادل راستوں سے بروقت آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بارش کے باعث کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ جہاں کہیں پانی جمع ہو، وہاں فوری نکاسی کی جائے اور عوامی شکایات پر فوری ردعمل دیا جائے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں، بالخصوص لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مون سون بارشوں کے باعث ماضی میں کئی بار اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے، جس کے پیش نظر حکومت کی پیشگی تیاری اور مؤثر حکمتِ عملی انتہائی ناگزیر ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter