مریم نواز عیدی اسکیم” کے نام پر فراڈ بے نقاب، شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں "عیدی اسکیم” کے نام پر ایک بڑے آن لائن فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جس میں مریم نواز کا نام استعمال کر کے شہریوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر ایک جعلی اسکیم وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد کو 5 ہزار روپے عیدی ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے دی جائے گی۔ تاہم تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ اسکیم مکمل طور پر جعلی ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق فراڈ کرنے والے ایک ایسی ویب سائٹ استعمال کر رہے ہیں جو بظاہر سرکاری لگتی ہے، مگر درحقیقت نجی ڈومین ہے۔ اس کے ذریعے شہریوں سے شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر اور ڈیجیٹل والٹ کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

مزید یہ کہ اس جعلی ویب سائٹ پر مختلف گیمز اور مشکوک ایپس کے لنکس بھی شامل ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا مقصد صارفین کا ڈیٹا حاصل کر کے مالی فائدہ اٹھانا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسی کوئی اسکیم متعارف نہیں کروائی گئی، اور تمام سرکاری پروگرامز صرف آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ہی جاری کیے جاتے ہیں۔

پنجاب میں عیدالفطر کی 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے لنکس پر معلومات فراہم کرنے سے شہری مالی نقصان، اکاؤنٹس سے رقم نکلنے اور شناختی معلومات کے غلط استعمال جیسے خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، کسی بھی اسکیم کی تصدیق سرکاری ویب سائٹس سے کریں اور اپنی حساس معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter