وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مبارکباد نہیں ملی اور پنجاب کی طرف سے گندم کی بندش کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے بتایا کہ انہیں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور دیگر متعدد رہنماؤں نے مبارکباد دی، جبکہ سندھ کے گورنر اور وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے بھی کال موصول ہوئی۔ انہوں نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ بعض لوگ ہر مبارکباد کی پریس ریلیز جاری کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ وزیرِ اعلیٰ ہیں اور ان سے مل کر پالیسی گائیڈ لائن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے بجائے ڈنڈے کے زور پر سب کچھ کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا راولپنڈی میں دھرنا، کچھ دیر بعد ختم
انہوں نے مزید کہا کہ میگا کرپشن اسکینڈل سے متعلق کابینہ کی تشکیل کے بعد وضاحت کریں گے اور ملاقات سے متعلق توہینِ عدالت کے کیس پر بھی بات کریں گے۔
 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 
