پنجاب کی جھیلوں کو سیاحت کے مراکز بنا رہے ہیں، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جھیلیں قدرتی حسن اور ماحول کی شناخت ہیں، جنہیں محفوظ اور سیاحتی ترقی کے لیے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں جھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ جھیلیں ہماری ثقافت، سیاحت اور ماحول کی اہم شناخت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھیلیں نہ صرف قدرت کا حسن ہیں بلکہ حیاتیاتی زندگی اور ماحول کے استحکام کا بھی ذریعہ ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ خوشاب، کلرکہار اور دیگر علاقوں کی قدرتی جھیلوں کو محفوظ بنانے اور اپ گریڈ کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

مریم نواز شریف نے زور دیا کہ جھیلوں کا قدرتی ماحول محفوظ رکھنا سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ پنجاب سیاحتی ترقی اور قدرتی توازن کے ساتھ آگے بڑھ سکے، انہوں نے کہا کہ بہتر مستقبل کے لیے جھیلوں کو محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب میں جھیلیں نہ صرف سیاحت کا مرکز ہیں بلکہ یہ مقامی ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter