پاکستان کا ماضی، حال اور مستقبل نواز شریف ہیں، مریم نواز کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ، اس کا موجودہ استحکام اور مستقبل سب ہی نواز شریف سے جڑے ہیں۔

نومنتخب اراکینِ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر دور میں سازشیں رچائی گئیں اور نئے کردار سامنے لائے گئے تاکہ نواز شریف کو راستے سے ہٹایا جا سکے۔ مشرف سے لے کر فیض حمید تک سب نے یہی مؤقف اپنایا کہ نواز شریف سخت مؤقف رکھتے ہیں۔

latest urdu news

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے یہ دعویٰ بار بار کیا جاتا رہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ آج بھی بھرپور انداز میں سیاسی میدان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی یہی دعویٰ دہراتے رہے، مگر وقت نے ثابت کیا کہ نواز شریف اب بھی ایک مؤثر سیاسی قوت ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 40 سال سے ہمارے مخالفین کہتے آئے ہیں کہ نواز شریف تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، مگر آج وہی لوگ سیاسی تنہائی کا شکار ہیں جبکہ نواز شریف سب کے سامنے موجود ہیں۔

عمران خان اکیلا ذمہ دار نہیں، اسے لانے والے بھی شریکِ جرم ہیں، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی بیانیہ الزام تراشی، گالی یا انتقام پر نہیں بلکہ خدمت کی سیاست پر مبنی ہے۔ ان کے مطابق نواز شریف ہمیشہ یہی ہدایت کرتے ہیں کہ نیت صاف رکھو، عوام کا خیال کرو اور مہنگائی کم کرنے پر توجہ دو۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے کبھی نفرت، فتنہ یا انتشار کی سیاست نہیں کی۔ اگر گزشتہ 40 برسوں میں نواز شریف کے کیے گئے ترقیاتی کام نکال دیے جائیں تو پاکستان کا نقشہ کھنڈرات دکھائی دے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت سنبھالتے وقت ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا لیکن اب مہنگائی 40 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد تک آ گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter