ہیپی برتھ ڈے: مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ملک بھر میں سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں کیک کاٹے جائیں گے اور مریم نواز کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا جائے گا۔

latest urdu news

مریم نواز 28 اکتوبر 1973ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کی شادی 1992ء میں کیپٹن (ر) صفدر سے ہوئی۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم نواز کا سیاسی سفر 2013ء کے عام انتخابات سے شروع ہوا، جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائی، جس کے نتیجے میں میاں نواز شریف تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے۔

مریم نواز نے نہ صرف سیاست کے میدان میں بلکہ خواتین کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے نواز شریف کے دورِ حکومت میں انہیں دنیا کی 100 بااثر سربراہانِ مملکت کی بیٹیوں میں شامل کیا تھا۔

سالگرہ کے موقع پر وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے تہنیتی پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو اتنے تحفے دینے کا شکریہ، ہم آپ کی لمبی زندگی، صحت اور عوام کی مزید خدمت کے لیے دعا گو ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی خدمت پر مبنی خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ان کی قیادت اور وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter