مریم نواز نے کوڑے سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے بڑے فیصلے کیے گئے۔

latest urdu news

اجلاس میں صوبائی حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان پیش کریں تاکہ صفائی کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں بھی ترقی ممکن ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صفائی کا اتنا بڑا اور مربوط نظام قائم کرنا ایک چیلنج تھا، مگر صفر سے آغاز کے بعد آج اس منصوبے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس سطح کا نظام برسوں پہلے ہونا چاہیے تھا، لیکن موجودہ اقدامات سے صوبے میں صفائی کے معیار کو بلند کرنے میں مدد ملی ہے۔

نوازشریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ کمرشل علاقوں اور سڑکوں پر کوڑا پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، اور صفائی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی کم کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروجیکٹ کو شہریوں کی جانب سے مثبت فیڈ بیک مل رہا ہے، جو کہ حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس منصوبے کے تحت نہ صرف شہروں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے یکساں معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ پنجاب کو جدید، صحت مند اور صاف ترین صوبہ بنایا جا سکے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صفائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور اقدامات کو فروغ دیا جائے گا اور شہریوں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا تاکہ مجموعی طور پر صفائی کے نظام میں بہتری آئے اور صوبہ ماحول دوست اور جدید شہری سہولتوں کے لحاظ سے مثالی بنے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter