عوام جھوٹی اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھوٹی اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والے ذرائع سے ہوشیار رہیں۔

latest urdu news

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع سے آنے والی غیر تصدیق شدہ خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ معلومات حاصل کرنے کے لیے صرف آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، ڈی جی پی آر، ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا ہی استعمال کیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ درست اور مستند معلومات کے لیے پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر اعتماد کیا جائے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے متعدد جعلی پوسٹس اور فیک ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط، بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور انہیں بلا تصدیق فارورڈ نہ کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے کسی قسم کا پبلک ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter