مارخور کے شکار کے لیے پرمٹ جاری، قیمت 2 لاکھ 46 ہزار ڈالر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمۂ جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹس جاری کر دیے ہیں۔

محکمے کے مطابق ان میں سے ایک مارخور کے شکار کے لیے 2 لاکھ 46 ہزار ڈالرز کی بلند ترین بولی لگائی گئی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

latest urdu news

محکمۂ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ اس ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے مجموعی طور پر 54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے، جو جنگلی حیات کے تحفظ اور مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔

مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام

خیال رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ کے تحت مخصوص عمر کے نر مارخور کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے، تاکہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھا جا سکے اور تحفظ کے پروگراموں کو مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter