اتوار, 8 جون , 2025

مارکیٹنگ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر پیغام میں کہا ہے کہ مارکیٹنگ کاروباری ترقی کے ساتھ ساتھ قومی معیشت کو بھی مستحکم کرتی ہے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ مارکیٹنگ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ماہرینِ مارکیٹنگ، تعلیمی اداروں، طلبہ و طالبات اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ صرف مصنوعات کے فروغ کا نام نہیں بلکہ یہ ایک مکمل سائنس ہے جو کاروبار کو وسعت دینے اور ملکی معیشت کو استحکام بخشنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور برانڈنگ آج کے دور میں نہ صرف کاروباری ترقی بلکہ قومی ترقی کے ستون بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ان جدید مہارتوں کی تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ عالمی منڈیوں سے منسلک ہو سکیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم علم، اخلاق اور جدت کے ساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی معاشی ترقی کا ذریعہ بنائیں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ مارکیٹنگ ڈے ہر سال 27 مئی کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد مارکیٹنگ کے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس سے وابستہ افراد کی خدمات کو سراہنا ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں اس دن سیمینارز، ورکشاپس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter