مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر وفات پاگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

سیالکوٹ، مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر 86 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔

پروفیسر ساجد میر1 مہینے سے مہروں کی تکلیف میں مبتلا تھے، مرحوم نے تقریباً 1 ماہ پہلے مہروں کا آپریشن کروایا تھا، ان کی دل کی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پروفیسر ساجد میر نے آج روٹین کے مطابق ناشتہ کیا اور ساتھ ہی ہارٹ اٹیک ہو گیا، فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا تو ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ سینیٹر پروفیسر ساجد کو ن لیگ نے 1994 میں پہلی مرتبہ پنجاب سے سینیٹر منتخب کرایا جس کے بعد وہ کئی بار سینیٹ کے ممبر بنے، اس سے پہلے وہ نائیجیریا میں درس و تدریس سے وابستہ رہے جہاں سے وہ 1985 میں وطن واپس لوٹے تھے۔

اس سال فروری میں پروفیسر ساجد میر کو 7 ویں بار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا امیر منتخب کیا گیا تھا، وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے رہے تھے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter