منڈی بہاؤالدین: گندم کے گوداموں پر چھاپے، 3 کروڑ روپے مالیت کی 400 ٹن گندم برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

منڈی بہاؤالدین میں ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مقامات پر چھاپے مار کر 400 ٹن سے زائد گندم برآمد کر لی۔ برآمد شدہ گندم کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ کے مطابق کارروائی بکن اور چوٹ دھیراں کے علاقوں میں کی گئی، جہاں مخصوص گوداموں میں بڑی مقدار میں گندم غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھی۔ چھاپے کے دوران 10 ہزار گندم کے تھیلے قبضے میں لیے گئے۔

latest urdu news

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ برآمد کی گئی گندم کو فوری طور پر فلور ملز منتقل کیا گیا ہے تاکہ عوام کو آٹا سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور کسی کو بھی مصنوعی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پنجاب میں گندم کی قیمت میں 600 روپے اضافہ، روٹی بھی مہنگی ہونے کا خدشہ

یہ کارروائی ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب مختلف علاقوں سے گندم کی قلت اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات سامنے آ رہی تھیں۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی یا گراں فروشی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter